حاجی پور: کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری دگوجے سنگھ نے یوگ گرو بابا رام
دیو کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے کےمعاملے میں آج ایڈیشنل چیف جوڈیشیل
مجسٹریٹ نیرج کمار کی عدالت میں خودسپردگی کر دی جس کے بعد انہیں ضمانت مل
گئی۔ مسٹر سنگھ نے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نیرج کمار کی عدالت میں
خودسپردگی کرنے کے بعد ضمانت کےلئے عرضی دائر کی۔اس پر سماعت کرتے ہوئے
عدالت نے انہیں پانچ ہزار روپے کے مچلکےپر ضمانت دے دی۔ عدالت کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ مسٹر سنگھ نے بابا رام دیو کے خلاف اندور
کے ایک
جلسے میں قابل اعتراض بیان دیا تھا۔اس کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی
(بی جے پی)رہنما اور پتنجلی یوگ کمیٹی کے کارکن پروفیسر اجیت کمار سنگھ نے
عدالت میں عرضی دائر کی تھی۔عدالت نے مسٹر سنگھ کے خلاف نوٹس لینے کے بعد
سمن جاری کیا اور عدالت میں حاضرنہ ہونے پر 2اگست 2016کو ان کے خلاف
گرفتاری کا وارنت جاری کیا تھا۔
کانگریس جنرل سکریٹری کے عدالت میں خودسپردگی کرنے کے بعد ایڈیشنل چیف
جوڈیشیل مجسٹریٹ نے ان کے اس بیان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ
ان کا سیاسی بیان تھا جس پر وہ آج بھی قائم ہیں۔